وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’بہترین عالمی موسیقی‘ کے لیے گریمی ایوارڈ جیتنے پر آج موسیقاروں استاد ذاکر حسین، راکیش چورسیا، شنکر مہادیون، سیلواگنیش وی اور گنیش راجگوپالن کو مبارکباد دی۔

ایک فیوژن میوزک گروپ، ان کے بینڈ’شکتی‘نے ’اس لمحے‘ کے لیے باوقار ایوارڈ جیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اور موسیقی کے تئیں ان کی لگن نے دنیا بھر کے دل جیت لیے ہیں، جس  پر ہندوستان کو فخر ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس  پر پوسٹ کیا:

’’     ذاکر حسین، راکیش چورسیا، شنکر مہادیون، سیلواگنیش وی اور گنیش راجگوپالن، ’ گریمی‘ میں آپ کی غیر معمولی کامیابی پر مبارکباد! آپ کی غیر معمولی صلاحیتوں اور موسیقی کے تئیں لگن نے دنیا بھر کے دل جیت لیے ہیں۔ جس پرہندوستان کو فخر ہے! یہ کامیابیاں آپ کی  مسلسل محنت کا منھ بولتا ثبوت ہیں۔ اس سے فنکاروں کی نئی نسل کو بڑے خواب دیکھنے اور موسیقی میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب بھی ملے گی۔‘‘

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi