وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، آئی سی سی مردوں کے ٹی 20 عالمی کپ میں بھارت کی مردوں کی ٹیم کو ان کی کامیابی کے لیے فون پر مبارکباد دی۔ جناب مودی نے ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی ٹیم کے اراکین کے ذریعہ پیش کیے گئے مثالی ہنر اور جذبے کی ستائش کی۔

جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:

’’بھارتی کرکٹ ٹیم سے بات چیت کی اور ٹی 20 عالمی کپ میں ان کی مثالی کامیابی کے لیے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران عمدہ ہنر اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔ ہر ایک کھلاڑی کا عزم حوصلہ افزا تھا۔‘‘

 

جناب مودی نے ایکس پر بھارت کے کپتان روہت شرما؛ سینئر بلے باز وراٹ کوہلی اور ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ کو، پورے ٹورنامنٹ کے دوران ان کی عمدہ کارکردگی اور غیر متزلزل عہد بندگی کے لیے علیحدہ علیحدہ پیغامات پوسٹ کیے۔

’’پیارے @ImRo45

آپ عمدگی کا مظہر ہو۔ آپ کے جارحانہ طرز فکر، بلے بازی اور کپتانی نے بھارتی ٹیم کو ایک نیا زاویہ دیا ہے۔ آپ کا ٹی 20 کریئر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آج آپ سے بات کر کے مسرت ہوئی۔ ‘‘

 

’’پیارے  @imVkohli،

آپ سے بات کرکے خوشی ہوئی۔ فائنل مقابلے میں اپنی اننگز کے ذریعہ آپ نے شاندار طریقے سے بھارتی بلے بازی کو سنبھالا۔ آپ کھیل کے ہر فارمیٹ میں سرخرو ہوئے ۔ ٹی 20 کرکٹ آپ کو یاد کرے گا تاہم مجھے پورا اعتماد ہے کہ  آپ کھلاڑیوں کی نئی نسل کو ترغیب فراہم کرتے رہیں گے۔‘‘

 

’’راہل دراوڑ کے بے مثال کوچنگ کے سفر نے بھارتی کرکٹ کی کامیابی طے کی۔

ان کا غیر متزلزل عزم، حکمت عملی سے متعلق معلومات اور صحیح ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے عمل نے ٹیم کو تغیر سے ہمکنار کیا۔

بھارت ان کے تعاون اور نسلوں کو ترغیب فراہم کرانے کے لیے  ان کا شکر گزار ہے۔ ہم انہیں عالمی کپ اٹھاتا ہوا دیکھ کر مسرور ہیں۔ انہیں مبارکباد دے کر خوشی ہوئی۔‘‘

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mann Ki Baat: Who are Kari Kashyap and Punem Sanna? PM Modi was impressed by their story of struggle, narrated the story in Mann Ki Baat

Media Coverage

Mann Ki Baat: Who are Kari Kashyap and Punem Sanna? PM Modi was impressed by their story of struggle, narrated the story in Mann Ki Baat
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the passing of former USA President Mr. Jimmy Carter
December 30, 2024

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today condoled the passing of former USA President Mr. Jimmy Carter.

In a post on X, he wrote:

“Deeply saddened by the passing of former USA President Mr. Jimmy Carter. A statesman of great vision, he worked tirelessly for global peace and harmony. His contributions to fostering strong India-U.S. ties leave a lasting legacy. My heartfelt condolences to his family, friends and the people of the US.”