وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برمنگھم دولت مشترکہ گیمز 2022 میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر سری کانت کدامبی کو مبارکباد دی ہے ۔
وزیر اعظم نے سری کانت کدامبی کے سی ڈبلیو جی میں چوتھا میڈل جیتنے پر بھی خوشی ظاہر کی ۔
وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:
’’ہندوستانی بیڈ منٹن کے باعزم کھلاڑیوں میں سے ایک @کدامبی نے دی ڈبلیو جی میں اپنے انفرادی میچ میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے ۔ سی ڈبلیو جی میں یہ ان کا چوتھا میڈل ہے جس سے ان کی صلاحیت اور مستقل مزاجی ظاہر ہوتی ہے ۔انہیں مبارکباد ۔وہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں اور ہندوستان کا سر مزید فخر سے بلند کریں۔#چیر 4 انڈیا۔‘‘
One of the stalwarts of Indian Badminton, @srikidambi wins a Bronze medal in his CWG individual match. This is his fourth CWG medal thus showing his skill and consistency. Congratulations to him. May he keep inspiring budding athletes and make India even prouder. #Cheer4India pic.twitter.com/vFOl2RbP2M
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2022