وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سیواراجن اور کرشنا ناگر کو ہانگژو میں جاری معذوری سے متاثرہ افراد کے ایشیائی کھیلوں میں بیڈمنٹن میں ایس ایچ 6 زمرے کے مردوں کے ڈبلز مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے ٹیم کو ان کی عنقریب کی جانے والی کوششوں اور مقابلوں کیلئے نیک خواہشات پیش کیں۔
وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا :
’’سیواراجن او رکرشنا ناگر کو پیرا بیڈمنٹن میں مردوں کے ڈبلز ایس ایچ 6 زمرے میں ان کے شاندار کانسے کے تمغے کے لیے مبارکباد۔ ان کی عنقریب کی جانے والی سبھی کوششوں اور مقابلوں کے لئے نیک خواہشات‘‘۔
Congratulations to @SIVARAJAN_INDIA and @Krishnanagar99 for their stellar Bronze Medal in the Para Badminton Men's Doubles SH6 event. Best wishes for all upcoming endeavours. pic.twitter.com/VBfEivlZpO
— Narendra Modi (@narendramodi) October 26, 2023