وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز میں خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن شوٹنگ میں طلائی تمغہ جیتنے پر صفت کور سامرا کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا۔
’’ایشین گیمز میں خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے پر @SiftSamra مبارک باد۔ یہ حقیقت کہ انھوں نے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے اور بھی مسرت بخش بات ہے۔ وہ ہر بھارتی کے لیے ایک تحریک ہیں۔ ان کی مستقبل کی کاوشوں کے لیے نیک تمنائیں۔‘‘
Congratulations @SiftSamra for scripting history at the Asian Games by bringing home the prized Gold Medal in the 50m Rifle 3 Positions Women’s shooting. That she has set a record makes it even more joyous. She is an inspiration to every Indian. Best wishes for her upcoming… pic.twitter.com/XNU7mvI1Ry
— Narendra Modi (@narendramodi) September 27, 2023