وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب متھن چکرورتی کو ہندوستانی سنیما میں ان کی بے مثال خدمات کے لیے باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد دی۔ اداکار کی تعریف کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ وہ ایک ثقافتی آئیکن ہیں، جن کی ہمہ گیر اداکاری سبھی نسلوں میں پسند کی جاتی ہے۔
ایکس پر مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو کے میسج کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے لکھا:
‘‘خوشی ہے کہ جناب متھن چکرورتی جی کو ہندوستانی سنیما میں ان کی غیر معمولی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے، باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ وہ ایک ثقافتی آئیکون ہیں، جو اپنی ہمہ گیر اداکاری کے لیے سبھی نسلوں کو پسند ہیں ۔ ان کے لیے نیک خواہشات اور مبارکباد ۔‘‘
Delighted that Shri Mithun Chakraborty Ji has been conferred the prestigious Dadasaheb Phalke Award, recognizing his unparalleled contributions to Indian cinema. He is a cultural icon, admired across generations for his versatile performances. Congratulations and best wishes to… https://t.co/aFpL2qMKlo
— Narendra Modi (@narendramodi) September 30, 2024