وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برمنگھم میں کھیلے جا رہے دولت مشترکہ کھیل 2022 کے دوران مردوں کے ڈبلز بیڈمنٹن مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے کے لیے ساتوِک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:
’’بھارتی بیڈمنٹن ٹکڑی نے کامیابی اور عمدگی کی نئی تعریف متعین کی ہے۔ @satwiksairaj ساتوِک سائیراج اور @Shettychirag04 چراغ شیٹی کی جانب سے ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کیا۔ طلائی تمغہ حاصل کرنے کے لیے ان پر فخر ہے۔ دعا ہے کہ وہ مستقبل میں بھارت کے لیے مزید اعزازات حاصل کریں۔ #چیر4انڈیا
India's Badminton contingent has redefined success and excellence. Superb display of teamwork and skills by @satwiksairaj and @Shettychirag04. Proud of them for bringing home the Gold medal. May they keep winning more laurels for India in the times to come. #Cheer4India pic.twitter.com/eKbrv6oidY
— Narendra Modi (@narendramodi) August 8, 2022