وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی وفاق کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیراعظم نے انہیں روسی وفاق کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور دوست ملك کے عوام کے حق میں امن، ترقی اور خوشحالی کی خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ حكمت انگیز شراكت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔
دوطرفہ تعاون کے مختلف امور میں پیش رفت کا بھی دونوں رہنماوں نے جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
روس- یوکرین تنازعہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آگے بڑھنے کے راستے کے طور پر بات چیت اور سفارت کاری کے حق میں ہندوستان کے مستقل موقف کا اعادہ كیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے سے اتفاق کیا۔
Spoke with President Putin and congratulated him on his re-election as the President of the Russian Federation. We agreed to work together to further deepen and expand India-Russia Special & Privileged Strategic Partnership in the years ahead. @KremlinRussia
— Narendra Modi (@narendramodi) March 20, 2024