وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خاص طور پر لکشدیپ کے عوام کو مبارکباد دی ہے کہ منی کوئے، ٹُھنڈی بیچ اور کدمت بیچ کو بلیو بیچز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے بھارت کی قابل ذکر ساحلی پٹی کو اجاگر کیا اور ساحلی صفائی ستھرائی کو آگے بڑھانے کے لیے بھارتیوں کے جذبے کی ستائش کی۔
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو کے ایک ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
’’بہت خوب! لکشدیپ کے عوام کو اس کارنامے کے لیے خصوصی مبارکباد۔ بھارت کی ساحلی پٹی قابل ذکر ہے اور ہمارے لوگوں کے اندر ساحلی صفائی ستھرائی کو آگے بڑھانے کے لیے بھی خاصا جذبہ پایا جاتا ہے۔’’
This is great! Congratulations, particularly to the people of Lakshadweep, for this feat. India’s coastline is remarkable and there is also a great amount of passion among our people to further coastal cleanliness. https://t.co/4gRsWussRt
— Narendra Modi (@narendramodi) October 26, 2022