وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، آج جناب پیما کھانڈو کو اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔
آج حلف لینے والے دیگر وزراء کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے ، انہوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں اس سے بھی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنا کر عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کریں گے۔
وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:
‘‘ جناب پیما کھانڈو جی کو اروناچل پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پربہت بہت مبارکباد! میں ان تمام لوگوں کو بھی مبارکباد دینا چاہوں گا، جنہوں نے وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ عوام کی خدمت کے تئیں ان کی مستقبل کی کوششوں کے لئے میری نیک خواہشات۔ یہ ٹیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ریاست اس سے بھی تیز رفتاری سے ترقی کرے۔’’
Congratulations to Shri Pema Khandu Ji on taking oath as the Chief Minister of Arunachal Pradesh. I would also like to congratulate all those who took oath as Ministers. My best wishes to them for their future endeavours of serving the people. This team will ensure that the state…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 13, 2024