وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پی وی سندھو کو اپنا پہلا سنگاپور اوپن کا خطاب جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ملک کے لیے قابل فخر لمحہ ہے اور یہ آنے والے کھلاڑیوں کو بھی ترغیب دے گا۔
مرکزی وزیر کھیل، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا:
’’میں پی وی سندھو کو، اپنا پہلا سنگاپور اوپن کا خطاب جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انھوں نے ایک بار پھر اپنی غیر معمولی کھیل کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ ملک کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے اور یہ آنے والے کھلاڑیوں کو بھی ترغیب دے گا۔‘‘
I congratulate @Pvsindhu1 on winning her first ever Singapore Open title. She has yet again demonstrated her exceptional sporting talent and achieved success. It is a proud moment for the country and will also give inspiration to upcoming players. https://t.co/VS8sSU7xdn
— Narendra Modi (@narendramodi) July 17, 2022