وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، ٹوکیو اولمپکس 2020 میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے نیرج چوپڑا کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے غیر معمولی جذبے کے ساتھ کھیلتے ہوئے بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کیا۔
ایک ٹوئیٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’ٹوکیو میں تاریخ رقم کی جا چکی ہے! آج @ نیرج_ چوپڑا نے جو کامیابی حاصل کی ہے، اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نوجوان نیرج نے ممتاز کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے غیرمعمولی جذبے کے ساتھ کھیلتے ہوئے بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کیا۔ گولڈ جیتنے کے لئے انہیں مبارکباد۔ # ٹوکیو2020‘‘
History has been scripted at Tokyo! What @Neeraj_chopra1 has achieved today will be remembered forever. The young Neeraj has done exceptionally well. He played with remarkable passion and showed unparalleled grit. Congratulations to him for winning the Gold. #Tokyo2020 https://t.co/2NcGgJvfMS
— Narendra Modi (@narendramodi) August 7, 2021