وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جن دھن یوجنا اسکیم کے 9 برس مکمل ہونے کے موقع پر اسکیم کے مستفیدین کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم مودی نے ان لوگوں کی بھی ستائش کی جنہوں نے اس اسکیم کی کامیابی کے لیے اپنا تعاون دیا۔
مائی گو کے ذریعہ کی گئی پوسٹ کے ایک سلسلے کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’اب جبکہ ہم پی ایم جن دھن یوجنا کے 9 برس مکمل کر چکے ہیں، اس موقع پر میں ان تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اس سے مستفید ہوئے ہیں اور ان سبھی کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے اسے کامیاب بنانے کے لیے کام کیا۔ یہ ہمارے عوام کو بااختیار بنانے کی کوشش میں ایک میل کا پتھر ہے۔ اس پہل قدمی کے توسط سے، اس امر کو یقین بناتے ہوئے کہ ہماری نمو پذیر معیشت میں ہر ہندوستانی کو اس کا جائز مقام حاصل ہو، ہم لاکھوں افراد کو مالیاتی قومی دھارے میں شامل کر چکے ہیں۔# جن دھن یوجنا کے 9 برس‘‘
As we mark 9 years of PM Jan Dhan Yojana, I congratulate all those who benefitted from this scheme and laud everyone who worked to make it a success. It is a milestone effort in empowering our people. Through this initiative, we have brought millions into the financial… https://t.co/dNm8IwfVWg
— Narendra Modi (@narendramodi) August 28, 2023