وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سووَچھ بھارت مشن (دیہی) مرحلہ۔ II کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے مواضعات کے ذریعہ ’ماڈل‘ زمرے میں 100 فیصد او ڈی ایف پلس درجہ حاصل کیے جانے پر جموں و کشمیر کی ستائش کی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’قابل ستائش کوشش، جس کے لیے میں جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ ایک صاف ستھرے اور صحت مند بھارت کی جانب ہمارے سفر میں ایک یادگار قدم ہے۔‘‘
Laudatory effort, for which I congratulate the people of Jammuand Kashmir. This is a monumental step in our journey towards a cleaner and healthier India. https://t.co/daxXYQ3aFY
— Narendra Modi (@narendramodi) October 2, 2023