وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسکائی روٹ ایرواسپیس کے ذریعہ تیار کردہ بھارت کے اولین نجی راکٹ وکرم – سبوربیٹل کی کامیاب لانچنگ کے لیے بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) اور اِن اسپیس کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت، وزیر اعظم نے کہا؛
’’اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے ذریعہ تیار کردہ راکٹ وکرم – ایس نے آج سری ہری کوٹا سے اُڑان بھری۔ یہ بھارت کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے! یہ بھارت کی نجی خلائی صنعت کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس کامیابی کی حصولیابی میں @isro اور @INSPACeIND کو مبارکباد۔‘‘
’’یہ حصولیابی ہمارے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کی گواہ ہے، جنہوں نے جون 2020 میں خلائی شعبہ میں کی گئیں تاریخی پہل قدمیوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔‘‘
A historic moment for India as the rocket Vikram-S, developed by Skyroot Aerospace, took off from Sriharikota today! It is an important milestone in the journey of India’s private space industry. Congrats to @isro & @INSPACeIND for enabling this feat. pic.twitter.com/IqQ8D5Ydh4
— Narendra Modi (@narendramodi) November 18, 2022