وزیراعظم جناب نریند رمودی نے ہانگژو میں جاری ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی نشانے بازی کی ٹیم، ٹونڈائمن پی آر، کینان چنائی اور زوراور سنگھ سندھو کے ذریعے سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے خوشی کا اظہار کیا ہے اور مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک سوشل میڈیا (ایکس)پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا؛
’’ہمارے نشانے بازوں ٹونڈائمن پی آر، کینان چنائی اور زورآور سنگھ سندھو کاکیا شاندار مظاہرہ ، جنھوں نے ٹریپ-50 شاٹس ٹیم ایونٹ میں بھارت کو پوڈیم کے پہلے پائیدان پر پہنچایا۔ شاباش!سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے مبارکباد۔‘‘
What a magnificent performance by our shooters @tondaimanpr, @kynanchenai and Zoravar Singh Sandhu, who have taken India to a perfect podium finish in the Trap-50 Shots Team event. Well done! Congratulations for the coveted Gold Medal. pic.twitter.com/ONiJhLvaVO
— Narendra Modi (@narendramodi) October 1, 2023