وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2023 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار جیت حاصل کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔جناب مودی نے فائنل میچ کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’ بھارتی ٹیم کو بہت بہت مبارکباد!
بھارت نےغیر معمولی کارکردگی کامظاہرہ کیا اور فائنل میں شاندار اندازمیں داخل ہوا۔
شاندار بلے بازی اورگیندبازی نے ہماری ٹیم کو میچ میں فتح دلائی۔
فائنل کے لیے نیک خواہشات!‘‘
Congratulations to Team India!
— Narendra Modi (@narendramodi) November 15, 2023
India puts up a superlative performance and enters the Finals in remarkable style.
Fantastic batting and good bowling sealed the match for our team.
Best wishes for the Finals!
وزیر اعظم نے محمدشامی کی بہترین کارکردگی کی بھی ستائش کی۔
انھوں نے پوسٹ کیا۔
’’آج کا سیمی فائنل میچ ہمارےکھلاڑیوں کی انفرادی طور پر شاندارکارکردگی کی وجہ سے بھی بیحدخاص رہا۔
اس میچ کے علاوہ عالمی کپ کے دیگرمیچوں میں @محمدشامی11 کی گیندبازی آنے والی نسلوں کے کرکٹ شائقین کو یاد رہے گا اور ان کے لیے ایک معیار قائم کرے گا۔
شامی نے بہت ا چھا کھیلا!‘‘
Today’s Semi Final has been even more special thanks to stellar individual performances too.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 15, 2023
The bowling by @MdShami11 in this game and also through the World Cup will be cherished by cricket lovers for generations to come.
Well played Shami!