وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عزت مآب سیرل رامافوسا کو آج جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر کے طور پر ازسر نو منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ وہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے صدر رامافوسا کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
جناب مودی نے ’’ایکس‘‘ پر ٹویٹ کیا؛
’’عالی مرتبت @CyrilRamaphosa کو جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر کے طور پر ازسر نو منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد۔ میں بھارت– جنوبی افریقہ تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کو لے کر پرجوش ہوں۔‘‘
Warm congratulations, Excellency @CyrilRamaphosa on your re-election as the President of the Republic of South Africa. I look forward to working with you to further strengthen the India-South Africa strategic partnership.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 17, 2024