وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں ان کی تاریخی جیت پر مبارکباد پیش کی۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے تعاون کی تجدید کے منتظر ہیں۔
جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
"میرے دوست @رئیل ڈونالڈ ٹرمپ کو ان کی تاریخی انتخابی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ جیسا کہ آپ نے اپنی پچھلی میعاد کی کامیابیوں کو آگے بڑھایا ہے، میں ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آپ کے تعاون کی تجدید کا منتظر ہوں۔ اپنے لوگوں کی بہتری اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے ہم مل کر کام کریں گے۔
Heartiest congratulations my friend @realDonaldTrump on your historic election victory. As you build on the successes of your previous term, I look forward to renewing our collaboration to further strengthen the India-US Comprehensive Global and Strategic Partnership. Together,… pic.twitter.com/u5hKPeJ3SY
— Narendra Modi (@narendramodi) November 6, 2024