لال قلعہ سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر 140 کروڑ ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے غیر یقینی صورتحال، عدم استحکام اور سیاسی مجبوریوں کے ساتھ گزرنے والی تین دہائیوں کی بعد ایک مضبوط اور مستحکم حکومت کی تشکیل پر اہلِ وطن کو مبارکباد پیش كی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آج ایک ایسی حکومت ہے جو وقت کا ہر لمحہ اور عوام رقوم کی ایک ایک پائی 'سرو جن ہیتائے، سرو جن سُکھائے' كے رُخ پر ملک کی متوازن ترقی کے لیے وقف کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے یہ كہتے ہوءے فخر محسوس کیا كہ حکومت صرف ایک پیمانہ ركھتی ہے اور یہ ہے سب سے پہلے ملك۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا ہر فیصلہ اسی رُخ پر ہوتا ہے۔ جناب مودی نے بیوروکریسی کو اپنا ہاتھ پاؤں بتایا جو ہندوستان کے کونے کونے میں سر گرم عمل ہے اور 'تبدیلی کے رخ پر کارکردگی' دکھاتی آ رہی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ 'اصلاح، کارکردگی، تبدیلی' کا یہ دور ہندوستان کے مستقبل کو تشکیل دے رہا ہے۔ اور ہم ملک کے اندر ان قوتوں کو فروغ دے رہے ہیں جو آنے والے ہزار برسوں کی بنیاد کو مضبوط کرنے جا رہی ہیں۔
متوازن ترقی کے لیے نئی وزارتیں بنائی گئیں۔
وزیر اعظم نے مختلف شعبوں میں نئی وزارتوں كی تشكیل كے ذریعہ ملک میں متوازن ترقی کی خاطر حکومت کے اقدام کے بارے میں مفصل طور پر بات کی۔
جناب مودی نے کہا کہ دنیا کو نوجوانوں کی طاقت کی ضرورت ہے اور نوجوانوں کو ہنر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس اعتماد كا اظہار کیا کہ ہنر مندی کی ترقی کی نئی وزارت نہ صرف ہندوستان کی ضروریات کو پورا کرے گی بلکہ دنیا کی ضروریات کو بھی پورا کرے گی۔
جناب مودی نے کہا کہ جل شکتی کی وزارت اس بات کو یقینی بنانے پر زور دے رہی ہے کہ ہمارے ملک کے ہر شہری تک پینے کا صاف پانی پہنچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ماحول کے تحفظ کے لیے حساس نظاموں کو سامنے لانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں"۔ یہ بتاتے ہوئے کہ کس طرح ہندوستان نے عالمی وبا کورونا کے تاریک دور میں روشنی دکھائی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے آیوش کی ایک الگ وزارت بنائی اور آج یوگا اور آیوش دنیا میں دھوم مچا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان كی طرف سے کورونا کو شکست دے دیءے جانے کے بعد دنیا مجموعی صحت کی دیکھ بھال کی متلاشی ہے جو وقت کی ضرورت ہے۔
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے لیے علیحدہ وزارت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے انہیں حکومت اور ملک کی معیشت کے اہم شراکت دار اور ستون قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی وزارت ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے تاکہ معاشرہ اور متعلقہ طبقے کا کوئی بھی فرد حکومت کی طرف سے اعلان کردہ فوائد حاصل کرنے میں پیچھے نہ رہ جائے۔
جناب مودی نے کوآپریٹو تحریک کو سماج کی معیشت کا ایک بڑا حصہ قرار دیا اور کہا کہ نو تشكیل شدہ کوآپریٹو وزارت کوآپریٹو اداروں کے ذریعے اپنا نیٹ ورک پھیلا رہی ہے تاکہ غریب سے غریب کی بات سنی جائے اور ان کی ضروریات پوری کی جائیں۔ وزارت انہیں ایک چھوٹی اکائی کا حصہ بن کر قوم کی ترقی میں منظم طریقے سے اپنا كردار ادا كرنے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تعاون کے ذریعے خوشحالی کا راستہ اختیار کیا ہے۔
-We created the Ministry of Jal Shakti which ensured access to drinking water to every citizen
— PIB India (@PIB_India) August 15, 2023
-#Yoga got worldwide fame through @moayush
-The Ministries of Fisheries, Animal Husbandry and & Dairying made special contribution in social upliftment: PM @narendramodi@Min_FAHD… pic.twitter.com/UFn9Kdo4lu