وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ان شہروں کو مبارکباد دی ہے جنہوں نے سووچھ سرویکشن 2020 میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ‘‘ ان سبھی شہروں کو دلی مبارکباد پیش ہے جنہوں نے سووچھ سرویکشن 2020میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے ۔ کاش دیگر شہروں کو بھی اس بات کی تحریک ملے کہ وہ بھی اپنے شہروں کو صاف ستھرا بنانے کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوششوں میں مزید تیزی لائیں ۔ اس طرح کا مقابلہ جاتی جذبہ سووچھ بھارت مشن کو مضبوط بنائے گا اور لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ ’’
Congratulations to all those cities who have secured top positions in #SwachhSurvekshan2020. May other cities also be inspired to further ramp up their efforts towards ensuring cleanliness. Such competitive spirit strengthens the Swachh Bharat Mission and benefits millions.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 20, 2020