وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس پیرالمپکس 2024 میں آر-2 خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ایس ایچ 1 مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی نشانے باز اوانی لیکھارا کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اوانی لیکھارا نے ایک تاریخ رقم کی ہے، کیونکہ وہ پیرالمپکس میں 3 تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
"ہندوستان نے # پیرا لمپکس 2024 میں اپنے تمغوں کا کھاتا کھولا!
@اوانی لیکھارا کو آر-2 خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ایس ایچ 1 مقابلے میں شاندار سونے کاتمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ انہوں نے تاریخ بھی رقم کی ہے، کیونکہ وہ پیرالمپک کے 3تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی ہیں! ان کی لگن پر ہندوستان کو فخر ہے۔
#بھارت کے لئے زندہ باد"
India opens its medal account in the #Paralympics2024!
— Narendra Modi (@narendramodi) August 30, 2024
Congratulations to @AvaniLekhara for winning the coveted Gold in the R2 Women 10M Air Rifle SH1 event. She also creates history as she is the 1st Indian woman athlete to win 3 Paralympic medals! Her dedication continues to…