وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب راج مَن چندا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔ جناب مودی نے جناب من چندا کو ہندوستانی اسکواش کے ایک حقیقی آزمودہ کار کے طور پر سراہا ، جو اپنی لگن اور بہترین کارکردگی کے لیے معروف ہیں۔ انہوں نے جناب مَن چندا کی قوم کے تئیں ان کی خدمات کے لئے بھی ستائش کی جو ان کی فوجی خدمات میں جھلکتی ہیں۔
وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:
‘‘جناب راج مَن چندا جی کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ ہندوستانی اسکواش میں وہ ایک ایسےحقیقی لیجنڈ تھے، جو اپنی لگن اور عمدگی کے لئے مشہور تھے۔ انہیں ملنے والے اعزازات کے علاوہ، کھیل کے لئے ان کا جنون اور نسلوں کو متاثر کرنے کی ان کی صلاحیت نے انہیں حقیقی معنوں میں منفرد بنا دیا۔ اسکواش کورٹ سے ہٹ کر قوم کی خدمت ان کی فوجی خدمات سے بھی جھلکتی تھی۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی:
‘‘ PM @narendramodi
Saddened by the passing away of Shri Raj Manchanda Ji, a true legend of Indian squash known for his dedication and excellence. In addition to the laurels he won, it was his passion for the sport and his ability to inspire generations that truly set him apart. Beyond the squash…
— PMO India (@PMOIndia) December 4, 2024