وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق رکن پارلیمنٹ جناب سیتارام یچوری کے انتقال پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔
ایکس پر ایک پرخلوص پیغام میں جناب مودی نے کہا:
’’جناب سیتارام یچوری جی کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ وہ بائیں بازو کے ایک اہم رہنما تھے اور تمام سیاسی حلقوں سے جڑنے کی اپنی صلاحیت کے لیے مشہور تھے۔ انہوں نے ایک بااثر رکن پارلیمنٹ کے طور پر بھی اپنی شناخت بنائی۔ اس دکھ کی گھڑی میں میرے خیالات ان کے اہل خانہ اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔‘‘
Saddened by the passing away of Shri Sitaram Yechury Ji. He was a leading light of the Left and was known for his ability to connect across the political spectrum. He also made a mark as an effective Parliamentarian. My thoughts are with his family and admirers in this sad hour.… pic.twitter.com/Cp8NYNlwSB
— Narendra Modi (@narendramodi) September 12, 2024