وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مشہور رقاص اور ثقافتی آئیکون کنک راجو جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے گساڈی رقص کے تحفظ کے لیے ان کے گراں قدر تعاون اور ثقافتی وراثت کے اہم پہلوؤں کو ان کی مستند شکل میں پنپنے کو یقینی بنانے کے لیے ان کے لگن اور جذبے کی تعریف کی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے لکھا:
"جناب کنک راجو جی کے انتقال سے غمزدہ ہوں، جو ایک مشہور رقاص اور ثقافتی آئیکون تھے۔ گساڈی رقص کو محفوظ رکھنے میں ان کا بھرپور تعاون آنے والی نسلوں کو ہمیشہ تحریک دیتا رہے گا۔ ان کی لگن اور جذبے نے ثقافتی ورثے کے اہم پہلوؤں کو اپنی مستند شکل میں پنپنے کو یقینی بنایا۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔"
Saddened by the passing of Shri Kanaka Raju Ji, a prolific dancer and cultural icon. His rich contribution to preserving Gussadi dance will always motivate the coming generations. His dedication and passion ensured that important aspects of cultural heritage can flourish in their… pic.twitter.com/RAu3C8v4d1
— Narendra Modi (@narendramodi) October 26, 2024