وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممتاز طبلہ نواز استاد ذاکر حسین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

جناب نریندر مودی نے  ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:

’’ممتاز طبلہ نواز استاد ذاکر حسین جی کے انتقال پر گہرا رنج ہوا۔ انہیں ایک حقیقی جینئس کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔ انہوں نے طبلے کو عالمی سطح پر روشناس کرایا ، اپنی بے مثال تال سے لاکھوں لوگوں کو مسحور کیا۔ اس کے ذریعے، انہوں نے بغیر کسی رکاوٹ کے ہندوستانی کلاسیکی روایات کو عالمی موسیقی کے ساتھ ملایا، اس طرح وہ ثقافتی اتحاد کی علامت  بن گئے۔

ان کی شاندار پرفارمنس اور روح پرور کمپوزیشن موسیقاروں اور موسیقی سے محبت کرنے والوں کی نسلوں کو یکساں طور پر متاثر کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور عالم موسیقی کے پرستاروں سے میری دلی تعزیت ۔‘‘

 

Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
India’s urban boom an oppurtunity to build sustainable cities: Former housing secretary

Media Coverage

India’s urban boom an oppurtunity to build sustainable cities: Former housing secretary
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،13 جولائی 2025
July 13, 2025

From Spiritual Revival to Tech Independence India’s Transformation Under PM Modi