وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے گونڈیا میں پیش آنے والے بس حادثے میں متعدد جانی اتلاف پراظہار تعزیت کیا۔ وزیر اعظم نے حادثے میں مرنے والے ہرشخص کے لواحقین کے لیے پی ایم این آرایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 50 ہزارروپے کے فوری مالی معاوضے کا بھی اعلان کیا۔
سوشل نیٹورک ایکس پر پوسٹ میں وزیر اعظم کے دفتر کے ہینڈل نے لکھا:
’’مہاراشٹر کے گونڈیا میں پیش آنے والے بس حادثے میں جانوں کے ضیاع سے غمزدہ ہوں۔اندوہناک حادثے اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے میری تعزیت۔ زخمیوں کو جلد صحت یابی ملے۔مقامی انتظامیہ متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔
ایم این آرایف کی طرف سے ہرمہلوکہ کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی فوری مالی امداد دی جائے گی۔زخمیوں کو50ہزار روپے دیے جائیں گے:PM @narendramodi‘‘
Distressed by the loss of lives in the bus mishap in Gondia, Maharashtra. Condolences to those who lost their loved ones. May the injured recover soon. The local administration is assisting those affected.
— PMO India (@PMOIndia) November 29, 2024
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin…