وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے موربی میں دیوار گرنے سے ہونے والی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے موربی، گجرات میں دیوار گرنے والے حادثہ کے متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے نیشنل ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئٹ کیا؛
’’موربی میں دیوار گرنے سے ہونے والا حادثہ دردناک ہے۔ غم کی اس گھڑی میں، ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ مقامی حکام متاثرین کو تمام ممکنہ امداد فراہم کر رہے ہیں۔‘‘
’’موربی کے حادثہ کی وجہ سے جن لوگوں کی جانیں گئی ہیں، ان میں سے ہر ایک کے اہل خانہ کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے: پی ایم‘‘
Rs. 2 lakh each from PMNRF would be given to the next of kin of those who have lost their lives due to the tragedy in Morbi. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi https://t.co/AlbwctnOUy
— PMO India (@PMOIndia) May 18, 2022