وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مظفرپور، بہار کی ایک فیکٹری میں بائلر دھماکے میں لاحق ہوئے جانی اتلاف پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’بہار کے مظفرپور کی ایک فیکٹر ی میں ہوا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ میں مہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ساتھ ہی زخمیوں کے جلد از جلد صحتیاب ہونے کےلیے دعاگو ہوں۔‘‘
बिहार के मुजफ्फरपुर की एक फैक्ट्री में हुआ हादसा अत्यंत दुखद है। मैं मृतकों के परिजनों के प्रति अपनी गहरी संवेदनाएं व्यक्त करता हूं। साथ ही घायलों के शीघ्र स्वस्थ होने की कामना करता हूं।
— Narendra Modi (@narendramodi) December 26, 2021
وزیر اعظم نے مظفرپور، بہار کی فیکٹری میں بائلر دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے بھی پرائم منسٹرس نیشنل ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے امدادکی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا؛
’’وزیر اعظم نے مظفرپور کی فیکٹری میں ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے قریبی رشتہ دار کو 2 لاکھ روپئے کے بقدر مالی امداد کی منظوری دی ہے۔ مجروحین میں سے ہر ایک کو 50000 روپئے دیے جائیں گے۔‘‘
The Prime Minister has approved an ex-gratia of Rs. 2 lakh each from PMNRF for the next of kin of those who have lost their lives due to the accident at a factory in Muzaffarpur. The injured would be given Rs. 50,000 each.
— PMO India (@PMOIndia) December 26, 2021