وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج استاد راشد خاں کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جو ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی دنیا کی ایک ممتاز شخصیت تھے۔
پی ایم مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا۔
’’ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی دنیا کی ایک ممتاز شخصیت استاد راشد خاں جی کے انتقال سے دکھ ہوا ہے۔ ان کی بے مثال صلاحیتوں اور موسیقی کے تئیں لگن نے ہماری ثقافتی دنیا اور نسلوں کو متاثر کیا ہے۔ ان کے انتقال سے ایک ایسا خلا ء پیدا ہوا جسے پُر کرنا مشکل ہے۔ ان کے خاندان، شاگردوں اور لاتعداد مداحوں سے دلی تعزیت۔‘‘
Pained by the demise of Ustad Rashid Khan Ji, a legendary figure in the world of Indian classical music. His unparalleled talent and dedication to music enriched our cultural world and inspired generations. His passing leaves a void that will be hard to fill. My heartfelt… pic.twitter.com/u8qvcbCSQ6
— Narendra Modi (@narendramodi) January 9, 2024