وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سینئر لیڈرجناب شیام دیو رائے چودھری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ جناب چودھری ساری زندگی عوامی خدمت کے لئے وقف رہے اور انہوں نے کاشی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
‘‘مجھے ،زندگی بھر عوامی خدمت کے لیے وقف رہے بی جے پی کے سینئر لیڈر شیام دیو رائے چودھری کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ہے۔ ہم سب انہیں پیار سے‘دادا’ کہتے تھے۔ انہوں نے نہ صرف تنظیم کو سینچنے اور سنوارنے میں اہم کردار ادا کیا، بلکہ کاشی کی ترقی کے لیے بھی وہ خود سپردگی کے جذبے سے جٹے رہے۔ان کا جانا کاشی کے ساتھ ساتھ پوری سیاسی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ غم کی اس گھڑی میں خدا ان کے رشتے داروں اور حامیوں کو قوت عطا کرے۔ اوم شانتی!’’۔
जनसेवा में जीवनपर्यंत समर्पित रहे भाजपा के वरिष्ठ नेता श्यामदेव राय चौधरी जी के निधन से अत्यंत दुख हुआ है। स्नेह भाव से हम सभी उन्हें 'दादा' कहते थे। उन्होंने ना केवल संगठन को सींचने और संवारने में अहम योगदान दिया, बल्कि काशी के विकास के लिए भी वे पूरे समर्पण भाव से जुटे रहे।… pic.twitter.com/trRbl7AK0z
— Narendra Modi (@narendramodi) November 26, 2024