وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برسا منڈا کی نسل سے تعلق رکھنے والے جناب منگل منڈا جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا:
’’بھگوان برسا منڈا جی کی نسل سے تعلق رکھنے والے منگل منڈا جی کے انتقال سے بے حد غمزدہ ہوں۔ ان کا انتقال نہ صرف ان کے خاندان کے لیے بلکہ جھارکھنڈ کے قبائلی سماج کے لیے بھی ناقابل تلافی نقصان ہے۔ خدا ان کے اہل خانہ کو اس غم کی گھڑی میں حوصلہ عطا فرمائے۔ اوم شانتی!‘‘
भगवान बिरसा मुंडा जी के वंशज मंगल मुंडा जी के निधन से अत्यंत दुख हुआ है। उनका जाना उनके परिवार के साथ ही झारखंड के जनजातीय समाज के लिए भी अपूरणीय क्षति है। शोक की इस घड़ी में ईश्वर उनके परिजनों को संबल प्रदान करे। ओम शांति!
— Narendra Modi (@narendramodi) November 29, 2024