وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت رتن مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کے پڑپوتے جناب گردھر مالویہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے گنگا کی صفائی مہم اور تعلیم کی دنیا میں جناب گردھر مالویہ کے تعاون کی ستائش کی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:

‘‘بھارت رتن مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ جی کے پڑپوتے گردھر مالویہ جی کے انتقال سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ ان کی رحلت تعلیمی دنیا کے ساتھ ساتھ پورے ملک کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ گنگا کی صفائی مہم میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے عدالتی خدمات میں بھی اپنے کام کے ذریعے اپنی ایک الگ پہچان بنائی تھی۔ مجھے کئی بار ان سے ذاتی طور پر ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ وہ 2014 اور 2019 میں وارانسی کے میرے پارلیمانی حلقے سے تجویز کنندہ تھے، جو میرے لیے ناقابل فراموش رہے گا۔ خدا ان کے اہل خانہ کو اس غم کی گھڑی میں حوصلہ عطا فرمائے۔ اوم شانتی!’’

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025

Media Coverage

India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24دسمبر 2024
December 24, 2024

Citizens appreciate PM Modi’s Vision of Transforming India