وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج معروف لوک گلوکارہ شاردا سنہا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ شاردا سنہا کے میتھلی اور بھوجپوری لوک گیت پچھلی کئی دہائیوں سے بہت مشہور ہیں، جناب مودی نے کہا کہ ان کے سریلے گیت عقیدت سے لبریز عظیم تہوار چھٹھ سے جڑے ہوئے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا:
’’مشہور لوک گلوکارہ شاردا سنہا جی کے انتقال سے انتہائی دکھ ہوا ہے۔ ان کے گائے ہوئے میتھلی اور بھوجپوری لوک گیت پچھلی کئی دہائیوں سے بہت مقبول رہے ہیں۔ عقیدت سے لبریز عظیم تہوار چھٹھ سے متعلق ان کے سریلے گیتوں کی گونج بھی ہمیشہ سنائی دیتی رہے گی۔ ان کا انتقال موسیقی کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں کے ساتھ تعزیت کااظہار کرتا ہوں۔
اوم شانتی!‘‘
सुप्रसिद्ध लोक गायिका शारदा सिन्हा जी के निधन से अत्यंत दुख हुआ है। उनके गाए मैथिली और भोजपुरी के लोकगीत पिछले कई दशकों से बेहद लोकप्रिय रहे हैं। आस्था के महापर्व छठ से जुड़े उनके सुमधुर गीतों की गूंज भी सदैव बनी रहेगी। उनका जाना संगीत जगत के लिए एक अपूरणीय क्षति है। शोक की इस… pic.twitter.com/sOaLvUOnrW
— Narendra Modi (@narendramodi) November 5, 2024