وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کاشی ودوت پریشد کے صدر پروفیسر رام یتنا شکلا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے پروفیسر شکلا کے انتقال کو علمی، روحانی اور ثقافتی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
وزیراعظم نے ٹویٹ کیا:
’’کاشی ودوت پریشد کے صدر پروفیسر رام یتنا جی کا انتقال تعلیمی، روحانی اورثقافتی دنیا کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ انہوں نے سنسکرت زبان اور روایتی شاستروں کےتحفظ میں اہم رول ادا کیا۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے متعلقین کے تئیں میری ہمدردیاں ہیں۔اوم شا نتی‘‘
काशी विद्वत्परिषद् के अध्यक्ष प्रो. रामयत्न शुक्ल जी का निधन शैक्षणिक, आध्यात्मिक और सांस्कृतिक जगत के लिए एक अपूरणीय क्षति है। उन्होंने संस्कृत भाषा और पारंपरिक शास्त्रों के संरक्षण में महत्वपूर्ण भूमिका निभाई। शोक की इस घड़ी में उनके परिजनों के प्रति मेरी संवेदनाएं। ओम शांति! pic.twitter.com/76hcBKZKON
— Narendra Modi (@narendramodi) September 20, 2022