وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر پرتھویندر مکھرجی کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی ایک کثیر رخی شخصیت کے حامل تھے اور وہ موسیقی اور شاعری میں بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:
’’ڈاکٹر پرتھویندر مکھرجی کثیر رخی شخصیت کے حامل تھے اور انہوں نے علمی و فکری دنیا میں گہرے اثرات مرتب کیے۔ انہیں موسیقی اور شاعری میں بھی بہت دلچسپی تھی۔ ان کے کاموں اور تخلیقات کی آئندہ برسوں تک ستائش ہوتی رہے گی۔ بھارت کی تاریخ کے تحفظ ، خصوصاً جدوجہد آزادی کے دوران، اور بھارت-فرانس تعلقات کو عمیق بنانے کی ان کی کوشش بھی اتنی ہی قابل ذکر تھی۔ ان کے دنیا سے رخصت ہو جانے پر دُکھ ہوا۔ ان کے کنبے اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ اوم شانتی۔‘‘
Dr. Prithwindra Mukherjee was a multifaceted personality, leaving a strong mark in the intellectual world. He was also passionate about music and poetry. His works and compositions will continue to be admired for years to come. Equally noteworthy were his efforts to preserve… pic.twitter.com/Z0wjj3ZrP9
— Narendra Modi (@narendramodi) November 30, 2024