وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سرکردہ زرعی سائنس داں ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ زرعی شعبے میں ان کے ذریعہ ’’ڈگر سے ہٹ کرانجام دیے گئے کام  نے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں تبدیلی برپا کی اور ہمارے ملک کے لیے خوراک سلامتی کو یقینی بنایا۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن جی کی رحلت پر ازحد غمزدہ ہوں۔ ہمارے ملک کی تاریخ کے ایک ازحد اہم دور میں، ان کے ذریعہ ڈگر سے ہٹ کر انجام دیے گئے کام نے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں تبدیلی برپا کی اور ہمارے ملک کے لیے خوراک سلامتی کو یقینی بنایا۔

زرعی شعبے کے لیے ان کے ذریعہ دیے گئے زبردست تعاون کے علاوہ، ڈاکٹر سوامی ناتھن اختراع کا ایک پاور ہاؤس اور متعدد افراد کے لیے پرورش کرنے والے ایک سرپرست کی حیثیت رکھتے تھے۔ تحقیق اور سرپرستی کے تئیں ان کی غیر متزلزل عہد بندگی  نے لاتعداد سائنس دانوں اور اختراع کاروں پر ایک نہ مٹنے والا نشان چھوڑا ہے ۔

میں ڈاکٹر سوامی ناتھن کے ساتھ اپنی گفتگو کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ بھارت کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنے کا ان کا جذبہ مثالی تھا۔ ان کی زندگی اور ان کے ذریعہ انجام دیے گئے کام، آنے والی نسلوں کو ترغیب فراہم کریں گے۔ ان کے کنبے اور مداحین کے تئیں اظہار تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator

Media Coverage

India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،22 نومبر 2024
November 22, 2024

PM Modi's Visionary Leadership: A Guiding Light for the Global South