نئی دلّی ، 09 اپریل / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عزت مآب شہزادہ فلپ ، ڈیوک آف ایڈنبرا کے انتقال پر برطانیہ کے عوام اور شاہی خاندان کے لئے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
جناب مودی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ‘‘ ایچ آر ایچ ، شہزادہ فلپ ، ڈیوک آف ایڈنبرا کے انتقال پر میرے تمام تر جذبات برطانوی عوام اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے فوج میں ایک منفرد کیریئر گزارا اور وہ عوامی خدمت کے بہت سے اقدامات میں سب سے آگے رہے ۔ بھگوان ، اُن کی روح کو سکون دے ۔ ’’
My thoughts are with the British people and the Royal Family on the passing away of HRH The Prince Philip, Duke of Edinburgh. He had a distinguished career in the military and was at the forefront of many community service initiatives. May his soul rest in peace.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 9, 2021