وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری عزت مآب نگوین فو ترونگ کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
’’ویتنام کے قائد، جنرل سکریٹری، عزت مآب نگوین فو ترونگ کی رحلت پر ازحد غمگین ہوں۔ ہم آنجہانی قائد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم اظہار تعزیت کرتے ہیں اور غم کی اس گھڑی میں ویتنام کے عوام اور قیادت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں‘‘۔
Saddened by the news of the passing away of the Vietnamese leader, General Secretary H.E. Nguyen Phu Trong. We pay our respects to the departed leader. Extend our deepest condolences and stand in solidarity with the people and leadership of Vietnam in this hour of grief.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 19, 2024