وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ جناب منوہر جوشی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جناب جوشی 2002 سے 2004 تک لوک سبھا کے اسپیکر بھی رہے تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر، جناب منوہر جوشی نے ریاست کی ترقی کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ لوک سبھا اسپیکر کے طور پر اپنے دور میں جناب جوشی نے ہمارے پارلیمانی عمل کو مزید متحرک اور شراکت دار بنانے کی کوشش کی۔
ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘جناب منوہر جوشی جی کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ وہ ایک تجربہ کار رہنما تھے جنہوں نے عوامی خدمت میں برسوں گزارے اور میونسپل، ریاستی اور قومی سطح پر مختلف ذمہ داریاں نبھائیں۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر، انہوں نے ریاست کی ترقی کے لئے انتھک محنت کی۔ انہوں نے بطور مرکزی وزیر بھی قابل ذکر خدمات انجام دیں۔ لوک سبھا اسپیکر کے طور پر اپنے دور میں، انہوں نے ہمارے پارلیمانی عمل کو مزید متحرک اور شراکت دار بنانے کی کوشش کی۔ منوہر جوشی جی کو ایک قانون ساز کے طور پر ان کی مستعدی کے لئے بھی یاد رکھا جائے گا، انہیں چاروں قانون ساز اداروں میں خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل تھا۔ ان کے اہل خانہ اور پرستاروں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔’’
Pained by the passing away of Shri Manohar Joshi Ji. He was a veteran leader who spent years in public service and held various responsibilities at the municipal, state and national level. As Maharashtra CM, he worked tirelessly for the state’s progress. He also made noteworthy… pic.twitter.com/8SWCzUTEaj
— Narendra Modi (@narendramodi) February 23, 2024