بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے ہردوئی میں ایک خطرناک سڑک حادثے میں المناک طور پر اپنی جانیں گنوانے والوں کے خانوادوں اور عزیزوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ @پی ایم او انڈیا کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں، وزیر اعظم نے متاثرہ خانوادوں کے تئیں اپنے دکھ کا اظہار کیا، ساتھ ہی حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیےدعا کی ہے۔
وزیر اعظٖم نے ’’پی ایم@نریندر مودی‘‘ پر کہا: ’’اترپردیش کے ہردوئی میں ہوا سڑک حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ اس میں کئی خاندان اپنے عزیزوں کو کھو چکے ہیں۔ ایشور سے دعا ہے کہ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ اس کے ساتھ ہی میں سبھی زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی سرکار کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد میں مصروف ہے‘‘۔
جناب نریندر مودی نے اس حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپےامدادی رقم کے طور پر دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو 50,000روپے دیے جائیں گے۔
उत्तर प्रदेश के हरदोई में हुई सड़क दुर्घटना मन को व्यथित करने वाली है। इसमें कई परिवारों ने अपनों को खो दिया है। ईश्वर से प्रार्थना है कि उन्हें इस अपार दुख को सहने की शक्ति प्रदान करे। इसके साथ ही मैं सभी घायलों के शीघ्र स्वस्थ होने की कामना करता हूं। राज्य सरकार की निगरानी में…
— PMO India (@PMOIndia) November 6, 2024
The Prime Minister has announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF for the next of kin of each deceased in the mishap in Hardoi, Uttar Pradesh. The injured would be given Rs. 50,000. https://t.co/QuwUD4frBn
— PMO India (@PMOIndia) November 6, 2024