پی ایم این آر ایف سے امدادی رقم کا اعلان

بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے ہردوئی میں ایک خطرناک سڑک حادثے میں المناک طور پر اپنی جانیں گنوانے والوں کے خانوادوں  اور عزیزوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ @پی ایم او انڈیا کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں، وزیر اعظم نے متاثرہ خانوادوں کے تئیں اپنے دکھ کا اظہار کیا، ساتھ ہی حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیےدعا کی ہے۔

وزیر اعظٖم نے  ’’پی ایم@نریندر مودی‘‘ پر کہا: ’’اترپردیش کے ہردوئی میں ہوا سڑک حادثہ  دل دہلا دینے والا ہے۔ اس میں کئی خاندان اپنے عزیزوں کو کھو چکے ہیں۔ ایشور  سے دعا ہے کہ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ اس کے ساتھ ہی میں سبھی  زخمیوں کے  جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی سرکار کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد میں مصروف ہے‘‘۔

جناب نریندر مودی نے اس حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپےامدادی رقم کے طور پر دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو 50,000روپے دیے جائیں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.