وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آسام کے گولاگھاٹ میں المناک سڑک حادثےکی وجہ سے ہوئے جانی نقصان پرتعزیت کااظہار کیا ہے۔
انہوں نے اس حادثے میں مرنے والے ہرکنبے کے لئے پی ایم این آر ایف سے دو دولاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمیوں کے لئے پچاس پچاس ہزارروپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘ آسام کے گولا گھاٹ میں سڑک حادثے کی وجہ سے ہوئے جانی نقصان پر دکھ ہوا ہے۔ حادثے میں مرنےوالے سوگوار کنبوں کو تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے لئے جلدسے جلد راحت اور صحتیابی کے لئے دعاگوہوں ۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ لوگوں کو سبھی ممکنہ امداد فراہم کررہی ہے ۔ مرنے والے ہرشخص کے کنبے کو پی ایم این آر ایف سے، دو دو لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے دئے جائیں گے: وزیراعظم ’’
Pained by the loss of lives due to a road mishap in Golaghat, Assam. Condolences to the bereaved families. May the injured recover at the earliest. The local administration is providing all possible assistance to those affected. An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be…
— PMO India (@PMOIndia) January 3, 2024