ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈکےالموڑہ میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں المناک طور پر اپنی جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں اور پیاروں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم کے دفترکی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں، وزیر اعظم نے متاثرہ خاندانوں کےتئیں اپنے افسوس کا اظہار کیا، ساتھ ہی حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے کہا،‘‘میں ان لوگوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اتراکھنڈ کےالموڑہ میں ہوئےافسوسناک سڑک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعاگو ہوں۔’’
مزید برآں،جناب نریندر مودی نے حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے 2 لاکھ روپئےکی امداد کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو50 ہزارروپئے دیئے جائیں گے۔
उत्तराखंड के अल्मोड़ा में हुए सड़क हादसे में जिन्होंने अपनों को खोया है, उनके प्रति मेरी शोक-संवेदनाएं। इसके साथ ही मैं सभी घायलों की शीघ्र कुशलता की कामना करता हूं। राज्य सरकार की देखरेख में स्थानीय प्रशासन राहत और बचाव के हरसंभव प्रयास में जुटा है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 4, 2024
The Prime Minister has announced an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF for the next of kin of each deceased in the mishap in Almora, Uttarakhand. The injured would be given Rs. 50,000. https://t.co/KAjq9Agj8i
— PMO India (@PMOIndia) November 4, 2024