وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر میں شاہ پور کے مقام پر ایک افسوسناک حادثہ کی وجہ سے ہوئے جانوں کے اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعظم نے مرنےوالوں کے نزدیکی رشتہ داروں کے لئے پی ایم این ا ٓر ایف سے دو ۔دو لاکھ روپئے کی نقد امداد کابھی اعلان کیا ہے ، جبکہ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپئے دیئے جائیں گے ۔
وزیراعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا ؛
’’مہاراشٹر میں شاہ پور کے مقام پر افسوسناک حادثہ سےدکھ ہوا ہے ۔اس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت ہے۔ زخمی ہونے والوں کے لئے میری ہمدردیاں ہیں اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں ۔ این ڈی آر ایف اور مقامی انتظامیہ حادثہ کی جگہ پر کام کررہے ہیں اور متاثرہ افرادکے لئے مناسب امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے سبھی ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
پی ایم این آر ایف سے ہر مرنے والے کے نزدیکی رشتہ داروں کو دو۔دولاکھ روپئے کی نقد امداد دی جائے گی ۔ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیئے جائیں گے : PM @narendramodi‘‘
Pained by the tragic mishap in Shahapur, Maharashtra. My deepest condolences to the families of those who lost their lives. Our thoughts and prayers are with those who are injured. NDRF and local administration are working at the site of the mishap and all possible measures are…
— PMO India (@PMOIndia) August 1, 2023