وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے وڈودرا میں ایک سڑک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے ہر ایک مرنے والے کے قریبی رشتے دار کو 2 لاکھ اور روپے اور زخمی ہونے والوں کے لئے 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا؛
’’وڈودرا ضلع میں ایک سڑک حادثے میں ہونے والے جانوں کے نقصان سے غمزدہ ہوں۔ سوگوار خاندانوں کے لئے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میری پرارتھنا ہے کہ زخمی ہونے والے جلد صحت یاب ہوں۔ ہر ایک مرنے والے کے قریبی رشتے کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے اور زخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے‘‘۔
Anguished by the loss of lives due to a road accident in Vadodara district. Condolences to the bereaved families. May the injured recover soon. Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. Rs. 50,000 would be given to the injured: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 4, 2022