وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مغربی بنگال کے جل پائی گڑی میں دھوپ گری نامی مقام پر ہوئے سڑک حادثے میں ہونے والی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور وزیراعظم کے قومی راحتی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مالی مدد کا اعلان بھی کیا ہے۔
اپنے سلسلے وار ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ جل پائی گڑی (مغربی بنگال)، کے دھوپ گری میں ہونے والا سڑک حادثہ بے حد اندوہناک ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔
From the PMNRF, Ex-gratia of Rs. 2 lakh each would be given to the next of kin of those who have lost their lives due to the accident in West Bengal. Rs. 50,000 each would be given to those injured.
— PMO India (@PMOIndia) January 20, 2021