وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کویت شہر میں آگ لگنے سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ کویت میں ہندوستانی سفارت خانہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ افراد کی مدد کے لیے وہاں کے حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
کویت میں ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے X پر ایک پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے لکھا:
”کویت شہر میں ہونے والا آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ میں ان تمام لوگوں کے لیے غمگین ہوں جنہوں نے اپنے عزیز و اقارب کو کھویا ہے۔ میری دعا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد جلد صحت یاب ہوں۔ کویت میں ہندوستانی سفارت خانہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہاں کے حکام کے ساتھ مل کر متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کام کر رہا ہے۔“
The fire mishap in Kuwait City is saddening. My thoughts are with all those who have lost their near and dear ones. I pray that the injured recover at the earliest. The Indian Embassy in Kuwait is closely monitoring the situation and working with the authorities there to assist… https://t.co/cb7GHN6gmX
— Narendra Modi (@narendramodi) June 12, 2024