وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک شام میں زلزلہ کے سبب جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا ہے کہ ہم شام کے لوگوں کے اس غم میں شریک ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں انہیں ہر قسم کا تعاون اور مدد فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛
’’یہ خبر سن کر کافی غم زدہ ہوں کہ تباہ کن زلزلہ نے ملک شام کو بھی متاثر کیا ہے۔ متاثرین کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم شام کے لوگوں کے اس غم میں شریک ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں انہیں ہر قسم کا تعاون اور مدد فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔‘‘
Deeply pained to learn that the devastating earthquake has also affected Syria. My sincere condolences to the families of the victims. We share the grief of Syrian people and remain committed to provide assistance and support in this difficult time.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 6, 2023