وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے طوفان مچونگ کی وجہ سے خاص طور پر تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور پڈوچیری میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
جناب مودی نے اس طوفان میں زخمی یا متاثر ہونے والوں کے لیے بھی دعا کی اور کہا کہ حکام متاثرین کی مدد کے لیے زمینی سطح پر انتھک کام کر رہے ہیں اور حالات مکمل طور پر معمول پر آنے تک اپنا کام جاری رکھیں گے۔
ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’میری ہمدردیاں ان لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے سائیکلون مچونگ کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، خاص طور پر تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور پڈوچیری میں۔ میری دعائیں اس طوفان کے نتیجے میں زخمی یا متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔ حکام متاثرہ افراد کی مدد کے لیے زمینی سطح پر انتھک کام کر رہے ہیں اور حالات مکمل طور پر معمول پر آنے تک اپنا کام جاری رکھیں گے’’۔
My thoughts are with the families of those who have lost their loved ones due to Cyclone Michaung, especially in Tamil Nadu, Andhra Pradesh and Puducherry. My prayers are with those injured or affected in the wake of this cyclone. Authorities have been working tirelessly on the…
— Narendra Modi (@narendramodi) December 6, 2023